جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) خادم اعلیٰ پنجاب کا ٹریفک لائسنس کے اجراء کا خواب ادھورا ،
تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کیلئے قانون پر عمل درآمد کرنے کو یقینی بنانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ،
لیکن جہلم کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سٹاف نے اس خواب کی نوجوانوں کو تعبیر نہ دی ۔جس پر تنگ آکر محمد رمضان ،وقاراحمد،عندلیب گل،علی طاہر اور دیگر نوجوانوں نے لرنر بنوا کر اس پر ڈرائیونگ ٹکٹ لگوائے جبکہ لرنر کا وقت پورا ہونے پر جب لائسنس کے اجراء کیلئے فارم جمع کروائے گے تو ٹریفک سٹاف جہلم جو کہ عرصہ دراز سے یہاں تعینات ہے اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی برانچ میں تعینات عملہ کم ازکم چار مرتبہ لرنر لائسنس کو رینیو کروا کر لوگوں کے پیسے ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو اذیت دے رہا ہے جس پر گزشتہ روز چند نوجوانوں نے اپنے پکے لائسنس کے فارم جن پر ٹکٹ لگے تھے اور 2017 ء چونکہ ختم ہونے والا ہے احتجاجاً اپنے فارم پھاڑ دیے ڈی پی او جہلم سے اپیل ہے کہ اگر نوجوان لائسنس لے کر قانون کے مطابق چلنا چاہتے ہیں تو لائسنسگ برانچ میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک سٹاف کا تبادلہ دوسرے اضلاع میں کیا جائے اور یہاں ذمہ دار سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ تمام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔
Load/Hide Comments