چیئرمین ضلع کونسل

خبرنامہ برائے الیکشن چیئرمین ضلع کونسل

جہلم لائیو(الیکشن سیل):ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض نے آخر کار باضابطہ طور پر ن لیگی امیدورار برائے چیئرمین حافظ اعجاز جنجوعہ کی حمایت کا اعلان کر دیا،
چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ چوہدری مظفر اقبال کی جنجوعہ ہاؤس آمد،حافظ اعجاز جنجوعہ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان،
ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی تاحال منظر عام سے غائب،انکے حمایت یافتہ امیدوار برائے چیئرمین راجہ قاسم علی خان میدان میں خم ٹھونک کر موجود،
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئرمین مرزا جمشید بھی بدستور میدان میں لیکن پی ٹی آئی کے ممبران ضلع کونسل اہمیت اختیار کرگئے،حافظ اعجاز اور راجہ قاسم علی خان کے پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین یونین کونسلز سے رابطے،
ن لیگ کی ہائی کمان کی جانب سے ممبران ضلع کونسل کو ن لیگی امیدوار کی حمایت کرنے کے پیغامات،اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذریعے یہ پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں،
پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ضلع کونسل ہال میں ہو گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں