خدمت مرکز

خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے ، ڈی پی او جہلم

جہلم لائیو (احسن وحید) خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کا افتتاح کیا جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے وئیکل کلیرنس سرٹیفیکیٹ ، گمشدگی کاغذات ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ ، ایف آئی آر کاپی ، ڈائیورنگ لرنر پرمٹ ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم ، جرم کی اطلاع وغیرہ کی سہولیات میسر ہونگی ۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی انویسٹگیشن چوہدری گلفام ، ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ جاوید حسن ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز، ڈی ایس پی راجہ شاہد ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثارعلی خان سمیت چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

اس موقع پر ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز عوام کے لئے ایک بہترین سہولت ہے جس میں عوام ایک ہی چھت ک نیچے نہ صرف تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ضروری کاغذات کی ویریفیکیشن اور بالخصوص ڈرائیونگ لرنر پرمٹ اور لائسنس کے لئے جہلم نہیں آ نا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثا بت ہوگا جہاں بااخلاق سٹاف عوام کو فوری اور بروقت ایف آئی آر کے اندراج سمیت ان کے مسائل حل کریگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں بھائی چارے امن اور محبت کو فروغ دیں اور رمضان المبارک میں اپنے ارد گرد مشکوک افراد کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے میں دیں تاکہ مقدس ماہ میں جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے اپنے ارد گرد منشیات فروشوں کی فوری اطلاع پولیس کو دے نوجوانوں کو تباہی سے بچائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں