جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) دارالامان بلڈنگ کرپشن کیس کو دبانے کیلئے ایس ڈی او ، سب انجینئر متحرک ،کروڑوں کی ادائیگی کے باوجود چار دیواری ، ٹائل ورک ، سینٹری فٹنگ ، باتھ رومز، دروازے ، کھڑکیاں، مرکزی دروازہ ، ٹف ٹائل سمیت تمام کام تین ماہ سے نامکمل ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی سست روی کا شکار، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب اور ڈی جی سوشل ویلفیئر سے فوری نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں دارالامان کی بلڈنگ تعمیر کا پچاس فیصد کام ادھورا ہونے کے باوجود ٹھکیدار کو کروڑوں کی ادائیگی اور اعلی حکام کو بلڈنگ کی مکمل تعمیر کے جعلی لیٹر لکھنے کے سکینڈل کی تحقیقات انتہائی سست روی کا شکار ہیں جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ ایس ڈی او اور سب انجینئر کیس کی انکوائری روکنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ دارالامان کے جانب سے ڈی جی سوشل ویلفیئر کے نام لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ چار دیواری ، ٹائل ورک ، سینٹری فٹنگ ، باتھ رومز، دروازے ، کھڑکیاں، مرکزی دروازہ ، ٹف ٹائل سمیت تمام کام نامکمل ہونے کے باوجود تین ماہ قبل مکمل ادائیگی کردی گئی جس کے بعد کام بند ہو چکا ہے اوردارالامان جہلم کو نئی بلڈنگ نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق دارالامان کی چیئرپرسن کو دارالامان کی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن بارے دارالامان سٹاف کے ذریعے مطلع کیا گیا اور ان کے نوٹس لینے پر کیس کے ذمہ داروں سے جواب بھی طلب کیا گیا لیکن اس کے بعد اب تک کوئی پیش رفت نہ ہونے پر شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حسب سابق اس کرپشن کیس کی انکوائری بھی داخل دفتر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد زیر تعمیر دارالامان کی بلڈنگ سالہا سال تک زیر تعمیر ہی رہے گی ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ دارالامان کی بلڈنگ کا منصوبہ شہریوں کی فلاح کا منصوبہ ہے اور بے سہارا خواتین کیلئے انتہائی ضروری ہے اس منصوبے میں بھی روایتی کرپشن مافیا نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور بغیر تعمیر کے ہی سارا فنڈ جاری کر دیا جس کے بعد منصوبہ لٹک گیا ہے شہریوں نے ، ڈی جی سوشل ویلفیئر کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے ذمہ داروں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیا جائے اور کروڑوں کے گھپلوں کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]