دریائے جہلم میں ریسکیو 1122 کے عملہ کی سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشق

جہلم لائیو (عامر کیانی )دریائے جہلم بمقام بیلا پلی ریسکیو 1122جہلم نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشق کی۔اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جہلم احمر نائیک نے شرکت کی۔ ان مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے،ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کوبچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔نیز انخلائکے دوران زخمی ہونے والیافرادکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا بھی شامل ہے۔ ریسکیو کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپس میں رجسٹریشن پوائنٹ،میڈیکل کیمپ،انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والاسازوسامان شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے ساتھ کو آرڈینیشن اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیئے محکمہ ہیلتھ اورسول ڈیفنس نیبھی فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جہلم احمر نائیک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے کی جانے والی یہ مشق بہت ہی خوش آئند ہے۔ ہمیشہ کی طرح ریسکیو 1122 پوری طرح تیار ہے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس اور سازوسامان کے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم نے بتایا کہ ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت سیلاب جیسی آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے تیار ہیں۔ایسی مشقوں کے انعقاد سے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اورعوام میں بھی شعور پیدا ہوتا ہے کہ وہ باقی اداروں کی طرح ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر لوگوں کی زندگی بچانے میں مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں