جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے دریائے جہلم پرزیر تعمیر بندکا دورہ کیا اور بند پر مسجد افغاناں سے دربار بابا کرم شاہ تک دریا کے کنارے پر عوامی پارک کے قیام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے کہا کہ پارک کیلئے 200سے 250کنال کارقبہ دستیاب ہو گا اور پارک کی چوڑائی مختلف مقامات پر 80سے 110فٹ تک ہوگی جس میں جوگنگ ٹریک بھی بنایا جا ئیگا۔ انہوں نے کہاکہ دریائے جہلم کے کنار ے وہ جگہ جہاں گندگی کے ڈھیر ہوتے تھے اور انتظامیہ اسی جگہ کو پودوں اور پھولوں سے سجانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارک کا قیام ایک سال کے عرصہ میں عمل میں لایا جائیگا اور یہاں جہلم کے عوام کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ دریا کے خوبصورت نظاروں سے بھی محظوظ ہونے کا بھی موقع ملے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ شہریوں کے نمائندے بھی موجود تھے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]