پاکستانی قوم

پاکستانی قوم

دنیا میں ایک قوم پائی جاتی ہے جس کی عمر سو سال سے کم ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو مسلسل جدو جہد کے بعد وجود میں آئی لیکن اس قوم کا حافظہ بہت کمزور ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو بہت جلد باز واقع ہوئی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو وزن میں دوسری قوموں کے برابر لیکن سمت میں مخالف دکھائی دیتی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو پس منظر نہیں بلکہ پیش منظر دیکھتی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو پڑھتی کم ،لکھتی زیادہ اور بولتی بہت زیادہ ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو عملی کام کی بجائے زبانی داستان بلکہ سینہ گزٹ پر زیادہ یقین رکھتی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو سخاوت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی لیکن غربت اور افلاس کی انتہا کو چھو رہی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو کام کرنے پر آئے تو بے سروسامانی کے عالم میں ایٹمی ہتھیار تک بنا لیستی ہے اور اگر کام نہ کرنے پر آئے تو غیر ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں دکھائی دیتی ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو جمع اور ضرب کی بجائے تقسیم کے فارمولے پر کاربند ہے،

دنیا میں ایک قوم ہے جو ستر سال گزرنے کے باوجود اپنے افکارو نظریات کے بارے میں یکسو نہیں ہو سکی،

دنیا میں ایک قوم ہے جو مشکل وقت میں کشکول اٹھا لیتی ہے ،

دنیا میں ایک قوم ہے جس کو خدا نے چار موسم ،شاندار زمین اور بہترین خطے سے نوازا ہے لیکن وہ اس ے فائدہ نہیں اٹھا سکتی،

دنیا میں ایک قوم ہے جو ہجوم سے قوم بنی لیکن پھر ہجوم بننے کو تیار رہتی ہے،

بہرحال دنیا میں ایک قوم ہے جس کی ” حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ”

اپنا تبصرہ بھیجیں