دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کا تشدد

جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) تھانہ ڈومیلی دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کاتشدد، راستہ بند کر کے دھمکیاں دینے لگے، سفینہ بیگم زوجہ آصف نے ڈی پی او جہلم کے نام درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز میں گھریلو کام کے سلسلے میں جار ہی تھی کہ علاقے کے بااثر افراد ساجدمحمود، عتیق، رفاقت ، محمد شریف، کنیز اور عبدالرشید نے مسلح ہو کر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اگلے دن میر ے دیور ناصر محمود ، یاسر محمود کو پٹرول لینے جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایاجس کی درخواست تھانہ ڈومیلی کو دی لیکن اے ایس آئی قیوم نے مخالفین سے مل کر ہمارا مقدمہ درج نہ کیا اور تاحال مخالفین ہم کواب تک سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں سفینہ بیگم نے ڈی پی او سے تحفظ کی درخواست کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں