دشمنی

دیر ینہ دشمنی کا شاخسانہ، مخالفین کی باپ بیٹے پر فائرنگ ، بیٹا جاں بحق

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) دیر ینہ دشمنی کا شاخسانہ،
مخالفین کی باپ بیٹے پر فائرنگ ، بیٹا جاں بحق والدشدید زخمی ،
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نوگراں کے مقام پر جہلم شہر کی طرف آتے ہوئے چوٹالہ کے رہائشی محمد اشرف اور اس کے جواں سالہ بیٹے آفتاب کو مخالفین نے گولیوں سے بھون ڈالا،
جس سے انتیس سالہ آفتاب موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا ، حملہ آور موقع سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،
تھانہ صدر کے ذرائع کے مطابق مقتول آفتاب اس کے بھائی اور والد پر قتل کا مقدمہ چل رہا تھا جس کی پیشی کیلئے وہ جہلم کچہری کی طرف آ رہے تھے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آفتاب کی نعش اور زخمی اشرف کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں