دینہ ایکسیڈنٹ

دینہ ایکسیڈنٹ میں تین جاں بحق 22افراد زخمی

دینہ میں افسوسناک حادثہ ،ٹرپ کوسٹر پل سے نیچے جا گری۔
3 جاں بحق,22افراد زخمی۔
زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
موٹر وے پولیس سیکٹر کمانڈر نارتھ 2سجاد حسین بھٹی نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

مسافر کوسٹر ایکسیڈنٹ

تفصیلات کے مطابق لاھور سے مری جانے والی مسافرکوسٹر میں عنایت ہائی سکول بیگم کوٹ لاہور کے بچے سوار تھے۔
اچانک کوسٹر اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ ہیڈ برج سے نیچے ریلوے ٹریک پر گر گئی۔

کوسٹر میں کل 35 افراد سوار تھے۔
اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔دینہ ایکسیڈنٹجن میں دو طالبات اور ایک سکول ٹیچر شامل ہیں۔
دیگر افراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریلوے ٹریک کو کلیئر کروایا جارہا ہے۔

امدادی ٹیموں کی کاروائی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122سمیت موٹروے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
موٹر وے پولیس سیکٹر کمانڈر نارتھ 2سجاد حسین بھٹی نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
ریلوے ٹریک کلئیر کرانے کے ساتھ ساتھ ضی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ٹیچرعمران شہزاد اور طالبہ اریحہ رمضان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں