جہلم لائیو(عمیر احمد راجہ)پی ایم اے جہلم نے بنیادی مرکز صحت دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا مطالبہ کر دیا،عوامی مفاد کے لئے دینہ شہر میں صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے،دینہ تحصیل وجود میں آئے دس سال ہو گئے لیکن آر ایچ سی دینہ کو ٹی ایچ کیو کا درج نہیں مل سکا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بننے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان،ڈاکٹر شبیر شاہ اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈاکٹروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پنجاب میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ڈاکٹر مریضوں کو طبی سہولیات دینے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے علاوہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں ڈاکٹر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل دینہ کو بنے 10 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اسکے باوجود وہاں قائم بنیادی مرکز صحت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ نہیں دیا گیا وہاں طبی سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم آنا پڑ رہا ہے اگر ارباب اختیار رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل کا درجہ دے دیں تو وہاں پر سہولیات میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ اگر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل کا درجہ مل جائے تو ڈاکٹروں کی آسامیوں میں اضافہ ہوگا اور تمام سپیشلسٹ ڈاکٹر عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے پلیٹ فارم سے بنیادی مرکز صحت دینہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے باقاعدہ تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اپنے اس مطالبے کے لئے بہت جلد عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]