منشیات برآمد

دینہ میں اے این ایف نے لاکھوں مالیتی منشیات برآمد کر لی

جہلم میں دینہ کے قریب جی ٹی روڈ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاکھوں روپ مالیتی منشیات برآمد کر لی۔
کار سوار میاں بیوی نے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی۔
منشیات راولپنڈی سے لاہور منتقل کی جا رہی تھی۔
مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف نے دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر معمول کی کاروائی کے دوران مہران کار نمبری APB-658کو روکا۔

تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپ مالیتی منشیات نکل آئی۔

برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار کم و بیش 5کلوگرام بتائی جا رہی ہے.

چنانچہ کار میں سوار میاں بیوی گرفتار کر لئے گئے۔

تفتیش کے دوران ملزمان کے نام عبدالشکور ولد عبدالغفور اور کنول محمود معلوم ہوئے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات راولپنڈی سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں