دینہ میں جی ٹی روڈ پر حادثہ،موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے۔
شدید زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کا تعلق نواحی گاؤں کھوکھا سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا سے تعلق رکھنے والا نوجوان قدیر احمد ولد صغیر احمد دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے اس کو ٹکر مار دی۔
اس اچانک ٹکر سے قدیر احمد شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔
شدید زخمی نوجوان کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا،بعدازاں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
لیکن وہاں زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان قدیر دم توڑ گیا۔
نوجوان کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی اس کے علاقہ میں کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔