دینہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ متحرک،گانے بجانے کے روپ میں بارہ خواتین ایک گھر میں داخل،لوٹ مار کر کے فرار،تھانہ دینہ میں رپورٹ درج۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں نوسرباز خواتین کا ایک گروہ متحرک ہو چکا ہے، تازہ واقعہ میں گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈومیلی محلہ دینہ میں 12کے قریب نوسرباز خواتین محمود شاہ ولد مہدی حسین شاہ کے گھر داخل ہو گئیں۔
انہوں نے گھر میں داخل ہوتے ہی بچے کی پیدائش کا بہانہ بنا کرناچ گانا شروع کر دیا،اس دوران اہل خانہ ان کے کام کو دیکھنے لگے تو کچھ خواتین نے آ نکھیں بچا کر ملحقہ کمرے سے 50ہزار کی نقدی،آرٹیفشل جیولری اور دیگر سامان پر ہاتھ صاف کر دیا،
بعدا ازاں تمام خواتین موقع سے فرار ہو گئیں،اس دوران گھر والوں نے دیکھا تو ساتھ والے کمرے سے سامان غائب تھا۔
متاثرہ شخص محمود شاہ کی درخواست پر پولیس چوکی سٹی دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔