دینہ میں موٹر سائیکل چوروں کا راج جاری ہے۔
ایک ہی دن میں جی ٹی روڈ سے دو موٹر سائیکل غائب۔
موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی واراداتیں پے در پے ہو رہی ہیں،پولیس اس کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
تازہ واقعہ میں ی ٹی روڈ دینہ پر چوہدری پلازہ کے سامنےسے ایک دن میں دو موٹر سائیکلیں غائب ہو گئیں۔
ٹھیکریاں دینہ کے رہاءشی شہباز اجمل ولد محمد بشیر نے بتایا کہ شام سات بجے کے قریب اپنے موٹر سائیکل ہنڈا نمبر JMK-4177کو پلازے کے باہر کھڑا کر کے مارکیٹ میں موبائیل لینے گیا ۔کچھ دیر بعد جب واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل غائب تھا۔
دوسرے واقعے میں ایک شہری اپنا موٹر سائیکل اسی پلازے کے سامنے کھڑا کر کے خریداری کے لئے گیا،جب وہ واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل وہاں موجود نہ تھا۔
جی ٹی روڈ پر ایک پلازے کے سامنے سے دو موٹر سائیکل کا چوری ہونا پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٖ حکام دینہ میں ہونے والی چوریوں کا نوٹس لیں ،اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔