دینہ میں آئے روز ڈکیتی کی واردات معمول بن گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
تازہ واردات میں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین کر فرار۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈکیتی کی واداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کسی حد تک ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
تازہ واقعہ میں گزشتہ روز دو ڈاکو بلدیہ آفس دینہ کے نزدیک لال شاہ والی گلی میں پہنچے،موٹر سائیکل سوار نوجوان سعد بشیر ولد بشیر احمد سکنہ نٹائن کو ایڈریس معلوم کرنے کے بہانے روکا،موٹر سائیکل رکتے ہی اس پر اسلحہ تان لیا،دریں اثناء نوجوان سے ہنڈا موٹر سائیکل نمبری JMK-2913چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔
بعد ازاں پولیس سٹی چوکی دینہ نے نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر دینہ کے شہریوں نے اعلیٖ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔