دینہ شہر کے معروف سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ،اہم سیاسی شخصیت میاں عنصرسپرد خاک .
وہ چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ اور سٹی ناظم دینہ رہے،مشرف دور میں ابتلاء کا شکار بھی رہے.
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت میاں عنصر محمود گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے.
میاں عنصر محموددینہ شہر کے بابائے سیاست میاں غلام محی الدین المعروف میاں کمہاں کے صاحبزادے تھے.
انہوں نے سیاست اپنے والد سے سیکھی،تمام عمر شرافت کی سیاست کے علمبرادار رہے،اپنے والد کی وفات کے بعد چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ اور پھر مشرف دور میں سٹی ناظم منتخب ہوئے.
پرویزمشرف کے دور اقتدار میں ابتلاء کا شکار رہے لیکن ثابت قدم رہے،مسلم لیگ ن سے ان کی وابستگی ہمیشہ برقرار رہی،گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہاکی گراؤنڈ دینہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ جہلم کی سیاسی،سماجی،سرکاری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے معروف شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.