دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر المناک حادثہ۔
کالج جانے والے تین نوجون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق۔
ریسکیو1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر طلباء کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین نوجوان دینہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل نمبری JMK-4402پرکالج جا رہے تھے کہ اچانک چک اکا کے قریب جی ٹی روڈ پر ان کا موٹر سائیکل پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
جس کی نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچا ،اور انہوں نے طلباء کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت احمد رضوان ولد محمد رضوان عمر20سال،سمیع ولدعمران عمر 20سال ساکن چک دادو اور علی خان ولد محمد خان عمر19سال ساکن خانہ بوکی تحصیل دینہ کے نام و پتہ سے ہوئی۔
تینوں نوجوانوں کی میتیں جب ان کے گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
واقعہ کی رپورٹ بعد ازاں تھانہ منگلا میں درج ہوئی۔