دینہ کے معروف صحافی جی ٹی روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے قریب کار حادثہ میں جاں بحق، تین زخمی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا دینہ سے سرائے عالمگیر جاتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم کے قریب کار حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے میں دو صحافیوں غلام قادر اور افضل سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے صحافی ملک بوستان دنیا نیوز اور شیخ رضا کوہ نور نیوز سے منسلک تھے۔
جبکہ زخمی ہونے والے صحافی غلام قادر پبلک نیوز اور افضل ٹی وی ٹو ڈے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیں۔
ادارہ جہلم لائیو کی انتظامیہ اس ناگہانی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتی ہے،جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔
اور زخمی ہونے والے صحافیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہے۔
Load/Hide Comments