ایسٹ لندن میں گزشتہ سال قتل ہونے والے چک لطیف اللہ جہلم کے رہائشی راجہ راشد علی کے قاتل پکڑے گئے،
ملزمان ڈرگ ڈیلر بتائے جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں چک لطیف اللہ یونین کونسل دھنیالہ ضلع جہلم کے رہائشی 33سالہ راجہ راشد علی کو ایسٹ لندن میں جرائم پیشہ افراد نے بیس بال کے ڈنڈوں اور چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیاتھا،
برطانوی میڈیا کے مطابق اس واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مقامی پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتا کیا،
تفتیش کے بعد 26سالہ ابو بکر عمر بانا اور 20سالہ جارڈن آرکیمبی کو قتل میں ملوث پایا گیا جبکہ ذاکر یونس،موسیٰ جالو اور ڈینیل پال پر بہیمانہ تشدد کے چارجز لگائے گئے ہیں،
تمام ملزمان کو 3جولائی بروز سوموار مقامی عدالت میں سزا سنائی جائے گی،
دریں اثناء سراغ رساں چیف انسپکٹر ڈیو ویلمز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہوا،ہم سمجھتے ہیں کہ مقتول ان ڈرگ ڈیلروں سے مبینہ طور پرکسی ڈیل کے حوالے سے ملنے آیا تھا،جبکہ ملزمان نے اس کی جان لینے کا پلان بنا رکھا تھا،
انہوں نے کہا کہ اس رات ہونے والی ملاقات کی وجوہات کچھ بھی ہوں لیکن کسی کی جان ضائع نہیں ہونی چاہیے تھی،چیف انسپکٹر نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں مقتول راجہ راشد علی کا خاندان اس بات سے مطمئن ہو گا کہ بلآخر اس کے حملہ آور انصاف کے کٹہرے میں لائے گئے،