جہلم لائیو (بیور و رپورٹ ) 80ہزار رشوت لینے پر ڈی پی او نے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کر دیا، جہلم پولیس میں کوئی اہلکار ،تھانیدار یا ٹاوٹ رشوت طلب کرئے تو شہری فوری طور پر ڈی پی او دفتر اطلاع دیں ڈی پی او جہلم ، تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس میں اصلاحات کے باوجود کالی بھیڑوں نے اپنا دھندہ نہیں چھوڑا ہے اور اسی سلسلہ میں تھانہ دینہ میں چند شہریوں کے خلاف 489زیر دفعہ کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل افتخار اصغر نے 80ہزار روپے بٹور لئے، جس پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قصرانی نے کانسٹیبل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ، لیکن مذکورہ کانسٹیبل ڈی پی او جہلم دفتر وضاحت دینے کی بجائے غیر حاضر ہو گیا جس پر ڈی پی او نے کانسٹیبل کو فوری طور نوکری سے برخاست کر دیا ، اس حوالے سے ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ میری ضلع میں تعیناتی کے دوران کوئی رشوت خور محکمہ میں نہیں رہے گا شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے ، ان کی بات نہ سننے اور داد رسی نہ کرنے کی صورت میں شہری فوری طور پر ڈی پی او دفتر کو آگاہ کریں تاکہ متعلقہ تھانہ اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]