رمضان المبارک

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزوں کی موجیں ، اشیائے خوردو نوش کئی گنا مہنگی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزوں کی موجیں ، اشیائے خوردو نوش کئی گنا مہنگی ، خود ساختہ ریٹ پرنٹ کر لئے ، پرائس کنٹرول کمیٹی غائب، شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق حسب معمول پاکستان میں رحمتوں برکتوں کا ماہ رمضان غرباء اور سفید پوش طبقے کیلئے برکت ، رحمت کی بجائے نا عاقبت اندیش تاجروں نے پریشانی کا باعث بنا دیا ہے رمضان کے آغاز سے ہی گھریواستعمال کی تمام تر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے بھر پور کمائی کا سیزن شروع کر دیا گیا ہے،

چند روز قبل تک 40روپے کلو بکنے والے ٹماٹر 100روپے ،لیموں 70سے بڑھ کر 220روپے ، مرغی کا گوشت 190سے بڑھ کر 310روپے ، سیب 100سے بڑھ کر 200روپے ، کیلے 80سے150روپے کر دئیے گئے ہیں جبکہ ڈی سی جہلم کی جاری کر دہ پرائس لسٹ بھی مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہے دوسری طرف شہر کے حرام خور تاجروں نے انتظامیہ کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے لالہ موسی سے خریدی گئی ناقص ترین اشیاء کی مارکیٹ میں بھر مار کر دی ہے جو صحت کیلئے انتہائی ناقص جبکہ کئی ایک خود ساختہ برانڈ بنا کر ان پر ریٹ بھی مقامی سطح پر ہی پرنٹ کئے جارہے ہیں شہر میں اس وقت سے سب سے بڑا فراڈ مشروبات کی فروخت میں دیکھا جارہا ہے جہاں جعلی پیپسی ، مرنڈا، ڈیو اور دیگر مشروبات انتہائی دیدہ دلیری سے بیچے جارہے ہیں جبکہ رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز پر بھی عرصہ دراز سے گوداموں میں پڑی ہوئی بوتلیں جن کی ایکسپائری ڈیٹ ہی معلوم نہیں فروخت کی جارہی ہیں دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کرکے خانہ پوری کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹی اور پرائس مجسٹریٹس حسب معمول شہر سے غائب ہو چکے ہیں اور دوکانداروں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔رمضان بازاروں کا دورہ کرنے والے افسران کو اعلی کوالٹی اشیاء دیکھا کر عوام کو ناقص ترین اشیاء فروخت کر دی جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں