رمضان بازار

رمضان بازار مشین محلہ میں زائد نرخ لئے جانے کا انکشاف،گاہکوں سے بدتمیزی کے واقعات

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):رمضان بازار مشین محلہ جہلم میں عوامی خدمت کے نام پر بلیک میلروں اور سٹاک مافیا کا راج!! چینی کا سرکاری نرخ 43 روپے فی کلو آویزاں کیا گیا ہے مگر سر عام 50 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے،اور اگر کوئی گاہک سرکاری نرخ کا واویلا کرے تو اس کے ساتھ مذکورہ عملہ انتہائی بد تمیزی سے پیش آتا ہے ،اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش پر بھی دکاندار زائد نرخ لے رہے ہیں،اس حوالے سے جب جہلم لائیو نے انتظامیہ کا موقف جاننے کے لئے شکایات سیل کا رخ کیا تو شکایات سیل کے کاونٹر پر صرف خالی کرسیاں نظر آئیں،دریں اثناء رمضان بازار میں موجود گاہکوں نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کے رمضان بازار میں زائد نرخ لئے جانے کا نوٹس لیا جائے ،سرکاری نرخ کو یقینی بنایا جائے اور با اخلاق عملہ تعینات کیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں