رمضان بازار میں جعلی بوتلیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) رمضان بازار میں فروخت ہونے والی جعلی بوتلوں کا راز کھل گیا، جعلی بوتلیں بنانے والے چار افراد گرفتار، کاروائی تھانہ صدر اور خفیہ اداروں نے مخبری پر کی، تفصیلا ت کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء فروخت کرنے کا پول کھل گیا تھا نہ صدر کے غلام عبا س ایس ایچ او اور سب ا نسپکٹر طارق محمود نے مخبر کی اطلاع پر کہ محلہ رشید آباد میں شہباز نامی شخص نے مکان کرایہ پر حاصل کرکے جعلی مشروبات کی منی فیکٹری بنا رکھی ہے۔ اس اطلاع پر ڈاکٹر وسیم اقبال ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر ظفر اقبال علوی ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر اور کامران محمود تحصیل سینٹری انسپکٹر کو میرے پاس بھجوایا ۔ سی ٹی ڈی کے افسران کو بھی ریڈنگ پارٹی میں شامل کرکے بوقت 1/-بجیرات محلہ رشیدہ آباد متذکرہ مکان کے اندر بنائی گئی جعلی مشروبات کی فیکٹری کی پڑتال کی گئی تو وہاں پر موجود مالک شہباز احمد ولد چوہدری خان قوم جٹ سکنہ میانی بالا داخلی پدھری ، محمد یونس ولد محمد ریاض، محمد فیصل ولد محمد شبیر ،تنویر احمد ولد محمد الیاس سکنائے حویلیاں ابیٹ آباد کو باامداد ہمرائیاں قابوکر لیا۔ جو مضر صحت مشروبات کی فیکٹری لگاکر اور جعلی مشروبات تیارکررہے تھے۔مکان کے باہر پر یس کی پلیٹ لگی تھی۔اور مکان بھی ایک صحافی کی ملکیت بتایا جا تا ہے۔تھا نہ سوہاوہ کے اے ایس آئی محمد اسحاق نے ملزم محمد عثمان ولد محدم اشفاق سکنہ نئی آبادی وارڈ نمبر5سوہاوہ سے 10ضرب روند زندہ پسٹل 30بور برآمد کیے۔تھا نہ صدر کالا گجراں کے ایس آئی محمد اشفا ق نے ملزم غلام غوث ولد منظور بیگ قوم پٹھان سکنہ کیٹری افغاناں سے 140گرام چرس برآمد کی ۔اے ایس آئی محمد الطاف نے ملزم وقار احمد ولد محمد شفیع قوم بھٹی سکنہ دکھن کالا گجراں سے 8لیٹر شراب برآمد کی۔مقد مات درج۔07ملزمان گرفتار مقدمات درج۔۔مذکورہ ملزمان ایک مکان کے اندر پیپسی ، مرنڈا، سٹنگ اور دیگر برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کرکے رمضان بازار میں سپلائی کرتے ہیں جہاں رمضان بازار کے نام نہاد نگران ڈی سی ، اے سی اور دیگر افسران ان کو چیک کرائے بغیر کی فروخت کی اجازت دے دیتے ہیں پولیس نے ملزمان سے بھاری تعداد میں بوتلیں اور خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں