جہلم کی خبریں

شادی کا جعلی اجازت نامہ دینے پر سیکرٹری یونین کونسل گرفتار

جہلم لائیو(احسن وحید) محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی شادی کا جعلی اجازت نامہ دینے والے سیکرٹری کے خلاف مقدمہ درج،
سیکرٹری گرفتار،
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگیال کے سیکرٹری مہر ضیاء اللہ نے ڈھوک تلکیہ بابا ناصر خان داخلی بڑا گواہ کے رہائشی محمد اکرام کو بھاری رشوت کے عوض دوسری شادی کا جعلی اجازت نامہ بنا کر دیا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن جہلم کو درخواست دی گئی جس پر سب انسپکٹر ظفر اقبال نے انکوائری کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے رشوت لینے پر سیکرٹری یونین کونسل نگیال مہر ضیاء اللہ ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملک واجد ،محمد اکرام اور مظہر حسین کے خلاف زیر دفعہ 420-468-471ت پ اور 5 2/47 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button