جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) ہیلتھ ویلفیئر کونسل جہلم کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر میں سینٹرل آکسیجن سسٹم کی تنصیب ، رورل سینٹر دینہ سینٹرل آکسیجن سسٹم رکھنے والا پاکستان کا واحد سینٹر بن گیا ، تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ویلفیئر کونسل جہلم کی جانب رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں مرکزی آکسیجن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ہیلتھ ویلفیئر کونسل جہلم کے عہدیدار اور سماجی کارکن چوہدری فرحت ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ر ورل سینٹر دینہ سینٹرل آکسیجن سسٹم رکھنے والا پاکستان کا واحد سینٹر بن گیا ہے رورل سینٹر میں آکسیجن ہر بیڈ پر دستیاب ہو نے سے مریضوں کو بھر پور سہولت ملے گی ، چوہدری فرحت نے بتایا کہ ہیلتھ کونسل کی جانب سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سماجی اداروں اور شخصیات کے تعاون سے شہر کے ہر ہسپتال میں سہولیات فراہم کر دی جائیں گی ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]