جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) زمین کے تنازعہ پر بااثر افراد نے خرید ار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تشدد کا نشانہ بننے والا چوہدری بشیر پنڈوری میں راجہ طفیل سے زمین خریدنے گیا تھا، راجہ طفیل کے مخالفین نے حملہ کر دیا، تھانہ منگلا نے کاروائی شروع کر دی ، چوہدری بشیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل،، تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقے پنڈوری کے گاوں پوٹھ میں اپنے علاقے کے راجہ طفیل سے زمین خریدنے کیلئے اس کے ملکیتی رقبہ پر گیا جہاں زمین کا سودا طے کرتے ہوئے دونوں پارٹیاں موقع پر موجود تھیں کہ راجہ طفیل کے مخالفین محمد افضل، افراز ، وسیم افضل ، محمد معروف وغیرہ نے مسلح ہو کران پر حملہ کر دیا اور خریدار پارٹی چوہدری بشیر اور ساتھیوں جبران، محمد مہربان، محمد رمضان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ ادھیڑ عمر چوہدری بشیر کو شدید زخمی کر دیا جس کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.
چوہدری بشیر کی جانب سے منگلا پولیس چوکی کو دی گئی درخواست پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ چوہدری بشیر نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے بے گناہ افراد پر تشدد کے مرتکب ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔