جہلم لائیو (پریس ریلیز):سائنس بھی اسلام کی تشریح کر رہی ہے ۔قرآن کریم کے ارشادات کو آج سائنس ثابت کر رہی ہے ۔جو ارشادات نبوی ﷺ ساڑھے چودہ سو سال پہلے زبان حق ترجمان سے ادا ہوئے آج سائنس بڑی محنت کر کے وہاں تک پہنچ رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے جو انسان پر فرض قرار دیا ہے وہ انسان کے لیے بے حد ضروری ہے اس کی بقا کے لیے اللہ کریم نے انسان کو پیدا فرمایا وہ بہتر جانتا ہے اس کی بقا کس میں ہے لہذا فرائض ادا کرنا فرصت کے کام نہیں بلکہ اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔نماز ایسا فرض ہے جب تک سانس چل رہی ہے آخری سانس تک ہر نماز وقت پر ادا ہونی چاہیے چھوڑنے کا کوئی تصور ہی نہیں۔کھڑے ہوکر نہیں پڑھ سکتے بیٹھ کر پڑھ لیں اگر بیٹھ کر بھی نہیں پڑھ سکتے اشارے سے پڑھ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس کام کو ہر حال میں کرنا ہے اُسے وقت پر کیوں نہ کیا جائے ۔اس لیے نماز کو وقت پر ادا کرنا سب سے بہتر ہے ۔ایک دن ساری دنیا چھوڑ کر سارے کاروبار چھوڑ کر ،جائیدادیں چھوڑ کر اللہ کے حضور پیش ہونا ہے اس دن کی تیاری اسی دنیا میں کرنی ہے آج ہم کہتے ہیں وقت نہیں ملتا نماز پڑھنے کا ایک دن یہ وقت ختم ہو جانا ہے پھر کیا ہوگا۔نماز اللہ کی یاد کا ذریعہ ہے اس لیے اسے وقت پر ادا کرنا چاہیے اور یہ فرصت کا کام نہیں ہمارے اوپر فرض ہے جسے ہر حال میں ادا کرنا ہے اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں ۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی۔
Load/Hide Comments