جہلم لائیو( سیاسی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں ،ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی ، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مرزا جہانگر محمود نے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 4سالہ مفاہمت کا دور ختم ہوا، اب یہ سال مزاحمت کا ہوگا۔ تمام پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور جیالوں کو کھلی اجازت ہے کہ وہ سیاسی مخالفوں اور پارٹی پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو پارٹی کے بااختیارچیئرمین ہیں۔ وہی لیڈر ہیں اور وہی لیڈر ہونگے۔ بلاول بھٹو کی جوانی اور میرا تجربہ ایک نئی طاقت پیدا کریگا۔ جو پارٹی کو پھر سے ایوان اقتدار میں لے جائیگا۔ آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں ، ٹکٹ ہولڈرز اورکارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ آصف علی زرداری نے راولپنڈی ڈویژن کے پرزور مطالبے پر اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کا اگلا جلسہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے علاقے چکری میں ہوگا اور راولپنڈی ڈویژن کے تمام جیالوں سے اب چکری میں ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پیپلز پارٹی کو ایک سازشی منصوبے کے تحت انتخاب میں ہرایا گیا۔ اب 2018ء میں ہم ایسا کوئی منصوبہ نہیں چلنے دیں گے۔ پارٹی کے جیالے ، عہدیدار ، خواتین، وکیل اور مزدور تنظیمیں 2018ء کے انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن پر نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 63 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار جہانگیر محمود مرزا نے ایک مرتبہ پھر پی پی پی کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے آج ضلع جہلم میں پیپلز پارٹی نمایاں حیثیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ مصطفی نوازکھوکھر نے اسلام آبادکے حلقے سے ایک لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کئے لیکن پھر بھی انہیں ہرادیاگیا۔ کیا کسی حلقے میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے جاسکتے ہیں؟ اس طرح کی واردات بیسیوں حلقوں میں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے کارکن ، عہدیدار اورٹکٹ ہولڈر بہادری سے اگلے انتخابات کی تیاری کریں۔ ہمیں ہر حال میں یہ الیکشن جیتنا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کے پہلے روز جہلم سے سابق امیدار برائے قومی اسمبلی مرزا جہانگیر محمود سمیت راولپنڈی ڈویژن کے راجہ خرم، مرتضیٰ ستی، شکیل عباسی نے بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]