جہلم کی سیاست میں تبدیلی کے آثار.چوہدری فرخ الطاف کی پی ٹی آئی میں شمولیت.
سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی کونسلرز ،سابق امیدوار ان قومی و صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی ضلع جہلم کے سابق عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات.
ضلع جہلم کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال .
سابق امیدوار قومی اسمبلی و ترجمان پاکستان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے.
پی ٹی آئی ضلع جہلم کے سابق عہدیداران و درینہ کارکنان کا موجودہ ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری پر تحفظات کااظہار.
چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفظات سے آگاہ کیا.
عمران خان نے پی ٹی آئی جہلم کے کارکنوں کے تحفظات پر چھ رکنی کمیٹی بنانے اور تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کروا دی.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں پی ٹی آئی ضلع جہلم کے سابق عہدیداران ،کارکنان ،کونسلرز اور سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی جس میں سابق جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز،کونسلر عاصم کیانی،عمران احسان قریشی،فیصل قریشی،راجہ حسنین،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری قربان حسین اور دیگر بھی موجود تھے.
بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے موقع پر سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مابین ضلع جہلم کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا.
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق عہدیداران نے پی ٹی آئی ضلع جہلم نے موجودہ عہدیداران کے متعلق تحفظات سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جس پرعمران خان نے کارکنان کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے.