سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جہلم آمد، تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جہلم آمد، تیاریاں عروج پر، ضلعی رہنما ،منتخب نمائندے اور کارکن دن رات ایک کرنے لگے،
جلسہ 7مئی برو ز سوموار کو مونسپل سٹیڈیم میں ہوگا ، شہرمیں پینا فلیکس کا مقابلہ جاری ،
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ن لیگی قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کے جلسہ عام کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ضلعی رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ افراد جلسے میں لانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ،
جبکہ شہر کے اندر منتحب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی تصویروں پر مشتمل جہازی سائز پینا فلیکس بھی لگائے جارہے ہیں جن پر مختلف رہنماوں کی تصاویر کے ساتھ قائد ن لیگ کو خو ش آمدید کہا جا رہا ہے ،
جبکہ جلسہ گاہ ضمیر جعفری سٹیڈیم میں بھی تین دن سے پانی کا چھڑکاو اور صفائی کا عملہ کام کر رہا ہے جی ٹی روڈ پر سرائے عالمگیر سے دینہ تک اشتہاروں کی بھر مار کر دی گئی ہے جبکہ رات بھر ن لیگی کارکن گاڑیوں میں بلند آواز میں پارٹی ترانے لگا کر مہم چلاتے نظر آتے ہیں ، شیڈول کے مطابق میاں نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر رہنما بروز سوموار سات مئی کو دن تین بجے جہلم پہنچیں گے جہاں وہ ضلعی رہنماوں ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام کے وقت جلسہ گاہ میں خطاب کریں گے ۔ضلعی پولیس نے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں