جہلم لائیو( محمد شہباز بٹ) تھانہ سول لائن پولیس کا محلہ چشتیاں میں چھاپہ ،، عرصہ دراز سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا جعلی پیر رنگے ہاتھوں گرفتار ، پنڈ دادنخان پولیس نے بھی ڈھڈی پھپھرا ہ سے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ، تعویز اوار مریدوں سے وصول کی گئی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ، مقدمہ درج کر کے جیل یاترا کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص محلہ چشتیاں گلی نمبر 6میں اپنے آپ کو پیر ظاہر کر کے عرصہ دراز سے شریف اور سادہ لوح لوگوں کو تعویز گنڈے دیکر رقم بٹورتا ہے ،ڈی پی او کی ہدایت پر ٹی اے ایس آئی عمران حسین کو پانچ سو روپے پر دستخط کر کے سول کپڑوں میں تعویز لینے کے لیے بھیجا گیا جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر عزیز نے سب انسپکٹر ضمیر حسین کی نگرانی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر چھاپہ مارا تو ٹی اے ایس آئی عمران کے ہمراہ ملکر نام نہاد جعلی پیر سید منظور حسین شاہ کو قابو کر لیا گیا ، دوران تلاشی جعلی پیر کی جیب سے پانچ سو روپے دستخطوں والا نوٹ اور لوگوں سے وصول کی گئی سولہ سو روپے نقدی کے علاوہ تعویز بھی برآمد ہوئے ، دوران حراست جعلی پیر سید منظور حسین شاہ ولد سید مہدی شاہ سکنہ چوآہ سیدن شاہ ضلع چکوال نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں 30سال ملازمت کی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد آٹھ دس سال سے پیری مریدی کر رہا ہوں ، جعلی پیر کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے دفعہ 420/508کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے ، دوسری جانب پنڈ دادنخان کے ایس ایچ او ملک نثار نے دیگر نفری کے ہمراہ ڈھڈی پھپھرہ میں چھاپہ مار کر جعلی پیر محمد افسر کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]