سانحہ حویلیاں

سانحہ حویلیاں کا شہید نعمان شفیق ہڈالی میں سپردخاک

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):سانحہ حویلیاں کے شہید جہلم کے رہائشی نعمان شفیق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہڈالی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایم پی اے مہر محمد فیاض ،ڈی سی او جہلم محمد اقبال خان سمیت مختلف شع ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی،بعد ازاں سوگواروں کی موجودگی میں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

نعمان شفیق چترال میں ہائیڈرو الیکٹرک انجینئر کے طور پر پانچ ماہ سے خدمات سر انجام دے رہے تھے،سامحہ ھویلیاں کے دوران دوسرے مسافروں کے ساتھ وہ بھی شہید ہو گئے تھے،نعمان شفیق کا جسد خاکی گزشتہ روز ان کے والد کے سپرد کیا گیا تھا.

15492027_1410788952267133_7070772722378021904_n

اپنا تبصرہ بھیجیں