سعودی حکومت

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ریلیف کا کام جاری

جہلم(عادل چوہدری سے)سعودی عرب حکومت کی جانب سے قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں اور بنیادی مرکز صحت کی تعمیر نو ، سعودی شہری ہمیشہ پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک رہے ہیں ،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا پاکستان کے ساتھ عقیدت اور محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کا امدادی ادارہ پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے ہمیشہ کلیدی اور اپنا اہم کردار ادا کرتا رہا ہے.جس کی کوئی مثال نہیں.بلکہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لئے ایک خصوصی امدادی ادارہ برائے پاکستان بھی تشکیل دیا گیا ہے.

اسی حوالے سے خادم الحرمین الشریفین کے امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے جنوبی پنجاب میں قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں اور بنیادی صحت کے مراکز کی بحالی کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے 14 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔ ان منصوبوں میں 5 سکول،2بنیادی صحت کے مراکز،2 مسجد اور 1 فنی تدریبی مرکز کی تعمیرکا کام آخری مراحل میں ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے بھی مستفید ہوں گے۔جبکہ مزید 100 گھرضلع لیہ میں زیر تعمیر ہیں جوکہ جلد ہی مکمل کرکے متاثرین کے حوالے کردیے جائیں گئے تاکہ متاثرین کو رہنے کیلئے چھت مہیا کی جاسکے۔

پاکستان میں جاری تمام ریلیف اور تعمیر نو کے منصوبوں کو ولی عہدمحمد بن نائف بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرسرپرستی سرانجام دئیے جا رہے ہیں،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عوام کا پاکستان کے سا تھ عقیدت اور محبت کا رشتہ قائم و دائم ہے.

اس موقع پر پاکستان اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کے شہریوں نے سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ محبت کا مضبوط رشتہ استوار کر رکھا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے،جس کے لئے ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں