سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ” پاک یوتھ فورم ” کے نام سے فلاحی تنظیم کا قیام

جہلم لائیو(احسن وحید) ریاض میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ” پاک یوتھ فورم ” کے نام سے ایک فلاحی اور سماجی تنظیم کا پہلا اجلاس ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کے ممبران کے علاوہ سنیئر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاک یوتھ فورم کے صدر گل زیب کیانی نے تنظیم کے منشور کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا ہمارے اس گروپ کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے گل زیب کیانی نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل جل کر اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ہم پردیس میں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء4 اللہ عنقریب ایک شاندار تقریب منعقد ہوگی جس میں با ضابطہ طور پر پاک یوتھ فورم ” کا اعلان کیا جائے گا اور آئیندہ لاء4 عمل کے بارے میں آگاہی دی جائے گی گل زیب کیانی نے کہا انشاء4 اللہ پاک یوتھ فورم کے مثبت اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو بھر پور فائدہ حاصل ہوگا اجلاس میں سینئر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر وقارنسیم وامق ، تصدق گیلانی ؛ ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، شکیل احمد کیانی ، ذیشان قاضی ، اور عمیر شیخ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاک یوتھ فورم گل زیب کیانی کی کاوش کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا نائب صدر بلال ارشد اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عادل ندیم شیخ ؛ اویس رحمان ؛ شہروز احمد ، سلیمان ، علی سردار اور جہانزیب امجد نے بھی اپنے اس گروپ کو کامیاب بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہماری کوشش رہے گی ہر کام اپنے دائرہ کار میں رکھ کر مثبت طریقے سے کیا جائے تاکہ پاکستانی نوجوان نسل ہماری اس کاوش سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں آخر میں تمام حاضرین نے گل زیب کیانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں