سعیدہ وارثی

سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت کے نئےنیشنلٹی بل کو قابل اعتراض قرار دیا

برطانوی سیاستدان سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت کے نئے شہریت بل کو قابل اعتراض قرار دیا۔

انہوں نے شہریت بل کی شق 9 کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیکریٹری کے پاس کسی کی شہریت ختم کرنے کا اختیار بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کےمطابق برطانوی سیاستدان بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریت بل کی شق 9 کو ختم کرے۔

سعیدہ وارثی نے ہاؤس آف لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریت بل کی شق 9 پر نظر ثانی کرتے ہوئےاسے ختم کرے، ہوم سیکریٹری کے پاس کسی کی شہریت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیںگزشتہ ماہ برطانوی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے نیشنلٹی اینڈ بارڈر بل میں ایک نئی شق شامل کی جس کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر اس کی برطانوی شہریت ختم کر دے۔

مزید پڑھیے: برطانیہ ویزہ کی نئی پیشکش

برطانیہ میں شہری نے رشتے کے لئے بل بورڈ لگا دیئے

اس شق کے مطابق حکومت کو ایسے شہری کو نوٹس دینے سے بھی مستثنیٰ حاصل ہو گا جس کی شہریت ختم کرنا مقصود ہوگی، میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بل کو لانے کی وجہ قومی اور عوامی مفاد بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں