کیئر ٹیکرز

سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کی جانب سے مستحقین میں گرم کپڑوں کی تقسیم

جہلم لائیو (بیورورپورٹ ) ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کی جانب سے مزید 300مستحقین میں گرم کپڑوں کی تقسیم،
شہریوں کی بھر پور پذیرائی، فلاح انسانیت کا سلسلہ جاری رہے گا میر اسفند یار، مرزا حسن اور دیگر ممبران کا عہد ، سخت سردی کے موسم میں غربا اور مستحق افراد کو سردی سے بچانے کیلئے ضلع جہلم کے باہمت نوجوانوں کی تنظیم کےئر ٹیکرز کی جانب سے پراجیکٹ کے دوسرے حصے میں گزشتہ روز بھی 300سے زائد گرم کپڑے تقسیم کےئے گئے جس میں ٹیم کی قیادت میر اسفندیار، مرزا حسن، مدثر چوہدری، اسد علی، مہر زبیر، ساحل محمود، حمید شہزاد سمیت دیگر ممبران نے کی اور شہر کے مختلف چوکوں ، چوراہوں اور سڑکوں پر کھڑے ہو کر مستحق اور ضرورت مند افراد کو گفٹ پیک کی صورت میں تقسیم کی گئی،

اس حوالے سے شہری تنظیموں نے کیئر ٹیکرز کے جوانوں کی ہمت اور جذبہ فلاح انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کسی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں یہ نوجوان اگر جاگ اٹھیں اور اپنے شہر کی بہتری کا ارادہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کو روک نہیں سکتی، کیئر ٹیکرز نے دوسری تنظیموں کیلئے مثال قائم کرد ی ہے .

اس حوالے سے تنظیم کے سربراہ اور سینئر ممبر میر اسفند یار ، یاسر جرال، مرزا حسن ، رضا چوہدری اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اپنی مدد آپ کے تحت ہماری تنظیم شہری مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس کیلئے تمام ممبران تنظیم کے تعاون پر شکر گزار ہیں اور شہر کے تمام نوجوانوں کو کیئر ٹیکرز میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں