سوسائیٹی فار ہیومن رائٹس جہلم کے انتخابات مکمل

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے انتخابات برائے سال 2017-18مکمل ، حاجی حنیف صدر ، عبدالغفار جنر ل سیکرٹری اور راجہ نعمان فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتحب، چیف الیکشن کمشنر بیورو چیف خبریں ، چینل 5محمد امجد بٹ نے نتایج کا اعلان کیا، روزنامہ خبریں و چینل 5کے زیر اہتمام سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18گزشتہ روز بیورو آفس خبریں میں منعقد ہو ئے ۔جس میں بیورو چیف خبریں محمد امجد بٹ نے چیف الیکشن کمشنرکے فرائض سرانجام دئیے ، جبکہ الیکشن کمشن کے دیگر ممبران میں محمد افضل راجہ ، ملک محمد عالم، اصغر مرزا ، جاوید ڈار شامل تھے ، سالانہ انتخابات کے نتایج کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر امجد بٹ نے حاجی حنیف کو بلامقابلہ صدر، ملک عبدالغفار جنرل سیکرٹری اور راجہ نعمان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری قرار دیا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر محمد امجد بٹ نے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں