سول ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جاتے ہیں،ڈاکٹر مختار

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) سول ہسپتال میں آنکھوں کے مفت علاج کی سہولت سے شہری بھر پور مستفید ہو رہے ہیں فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن بھی کئے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں بلا تفریق خدمت جاری ہے یہ بات سول ہسپتال کے آئی سپشلسٹ ڈاکٹر مختار نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں مقامی سطح پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور مہنگے ترین نجی کلینکوں میں جانے کی بجائے روزانہ سینکڑوں شہریوں کو بلا تفریق سول ہسپتال میں چیک اپ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے اور آپریشن کے ضرورت مند مریضوں کیلئے دن مقر ر ہے جہاں سرجری اور لیزر دونوں طریقوں سے آنکھوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ سول ہسپتال میں کسی بھی نجی ہسپتال سے بہتر آپریشن تھیٹر موجود ہے جہاں انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر ، سرجن اور سٹاف ہمہ وقت آپریشن کیلئے موجود ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں