جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) سول ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ، مریض موت کے منہ میں جانے لگے، حکومت کی جانب سے انجکشن ملنے پر مہیا کر دیں گے ہسپتال انتظامیہ، دوران کورس مریض کو انجکشن نہ ملنے پر موت واقع ہو سکتی ہے ڈاکٹرز کی رائے، سول ہسپتال جہلم جہاں دن رات ناقص کارکردگی کا سلسلہ بڑھتا ہی جار ہاہے اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث مریضوں کو سہولیات کی بجائے پریشانی کا سامنا ہوتا ہے وہیں اب انتظامیہ کی بروقت کوشش نہ کرنے کے باعث گزشتہ کئی روز سے سول ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن اور گولیاں ناپید ہو گئی ہیں یا د رہے کہ یہ انجکشن طویل عرصہ تک مریضوں کو لگائے جاتے ہیں تاکہ بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے لیکن انتظامیہ کی حد درجہ غفلت کے باعث انجکشن کے کورس کے درمیان دستیابی ختم ہو جانے سے انجکشن لگوانے والے مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ہے اور روزانہ درجنوں افراد موت کے منہ کی بڑھ رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ یہ انجکشن نجی میڈیکل سٹور زسے انتہائی مہنگے داموں ملتے ہیں اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ان کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہی انجکشن اور گولیاں فراہم نہیں کی جارہی ، جب مہیا کی جائیں گی تو مریضوں کو مطلع کر دیا جائے گا مریضوں کا کہنا ہے کہ ہم کو علاج کے درمیان میں بے آسرا چھوڑ دیا گیا ہے پہلے ہسپتال انتظامیہ انجکشن ختم ہونے سے قبل سپلائی منگوا لیتی تھی اور مریضوں کو پریشانی نہیں ہوتی تھی اب نئے ایم ایس اور دیگر انتظامیہ والے توجہ نہیں کرتے روزانہ ہم آتے ہیں لیکن انجکشن گولیاں دستیاب نہیں ہوتیں، وزیر اعلی پنجاب محکمہ صحت جہلم اور سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر ہیپاٹائٹس کی تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]