سوہاوہ (احسن وحید) سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کے خلاف قرارداد مذمت منظور تفصیلات کے مطابق گزشتہ سوہاوہ بار ایسو سی ایشن کاایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں سوہاوہ بار کے ممبر کی درخواست پر ایف آئی آر کے عدم انداراج ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی کرپشن ، پرائیوٹ غنڈوں کی مدد سے شریف شہریوں کوہراساں کرنے ، تھانہ میں بے گناہ شخص کی ہلاکت،منشیات فروشوں کے ساتھ ڈیل کر کے رعایت دینے بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات کو غائب کر کے کم مقدار کے مقدمات درج کرنے کیخلاف قرارداد مذمت پیش کی گئی ۔ قرارداد میں موقف اختیارکیاگیاکہ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری محمد الیاس راشی پولیس آفیسر ہے جس کی تعیناتی کے بعد نہ صرف شریف شہریوں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے بلکہ شہر میں چوری اورڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہوچکی ہیں جن کے مقدمات بھی درج نہ کیے گئے ہیں جبکہ موصوف نے اپنے پرائیوٹ غنڈے رکھے ہوئے ہیں جو کہ ٹال پلازہ پرناکہ بندی کے دوران پکڑی گئی بھاری مقدار میں منشیات کو معمولی نوعیت کے پرچے میں تبدیل کرنے کے لئے ڈیل کرتے ہیں اور احکام بالاکو کارکردگی دکھانے کیلئے منشیات فروشوں سے ڈیل کر کے کم مقدار ڈال کر رعایت کر دیتے ہیں جبکہ ٹاوٹوں کے ذریعے ان کی ضمانتوں تک کی ڈیل کر لیتے ہیں۔جبکہ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ انہتائی سخت زبان کااستعمال کیاجاتاہے اور درخواستوں کے باقاعدہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ شریف شہریوں کومعمولی نوعیت کی درخواستوں پرگھروں سے اٹھاکر لے آتے ہیں جنہیں بغیر کسی مقدمہ کے تھانوں میں غیر قانونی حراست میں رکھتے ہیں جس کی ایک بڑی مثال دائیوال کے مقدمہ کی ہے جس میں ایک بے گناہ شخص کودوران حراست پریشان کیا گیاجس سے اس کی موت واقع ہو گئی قرار داد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ فی الفور ممبربار ایسوسی ایشن کی درخواست جس میں ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ کے انداراج کاحکم دیا ہے اس پرکاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور راشی اورشوت خور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو فی الفور تبدیل کر کے غیر جانبدارانکوائری عمل میں لائی جائے اورخفیہ ذرائع سے بھی چھان بین کروائی جائے ۔ بصورت دیگر دیگر بارزسے مشاورت کے بعد احتجاج کادائرہ وسیع کرتے ہوئے راست اقدامات پر مجبور ہونگے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]