سوہاوہ حادثہ

سوہاوہ حادثہ:14افراد جاں بحق،15زخمی

جہلم لائیو(نامہ نگار):سوہاوہ سے گوجرخان جانے والی کار پنڈمتے خان کے قریب ٹائر پھٹنے سے راولپنڈی سے گجرات جانے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ خواتین اور ایک بچے سمیت14افراد جاں بحق 15زخمی۔ زخمیوں میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں تین سے پانچ سال تک ہیں۔سوہاوہ سے گوجرخان کالج کی تقریب میں جانے کے لئے چار دوستوں نے سوہاوہ سے گاڑی رینٹ پر لی اور کالج پہنچنے سے پہلے حادثہ کا شکار ہو گئے چاروں کا تعلق سوہاوہ تھا جس میں تین خالق حقیقی سے جا ملے.

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس، ڈی ایس پی سوہاوہ اور دیگر احکام موقعہ پر پہنچ گئے جبکہ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس عباس احسن، ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی، سمیت اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد نے زخمیوں کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عیادت کی جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی تھی اور لواحقین سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں سوہاوہ کے رہائشی حارث وحید، عمر زاہد، محمد عقیل جبکہ ہائی کا ڈرائیور محمد افضال شامل ہیں جب کہ بقیہ کی شناخت تا حال نہ ہو سکی جبکہ زخمیوں میں تین معصوم بچوں کو پمز جبکہ باقی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں