جہلم لائیو( احسن وحید) سوہاوہ شہر میں ڈاکو راج قائم ایک رات میں دو گھروں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی دو ماہ میں ڈکیتی کے پانچ وارداتیں تھانہ سوہاوہ جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر میں گزشتہ رات پانچ مسلح ڈاکو ایک ہی محلے کے دو گھروں میں ڈکیتی کی واردات کرنے میں کامیاب لاکھوں روپے نقدی زیور اور موبائلز سے اہل خانہ محروم شہر میں خوف و ہراس پولیس تھانہ سوہاوہ میں ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس کے چارج سنبھالتے ہی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے گزشتہ روز پانچ مسلح نقاب پوش محمد وسیم کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکرچوبیس تولے زیور اور پینتالیس ہزار روپے نقدی لے گے جبکہ مزاحمت پرخاتون کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیاگزشتہ دو ماہمیں ڈکیتی کی پانچویں واردات ہے جس میں ڈاکو مزاحمت کرنے پر زخمی کر رہے ہیں پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس جرائم کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر میں جرائم کے اضافے کانوٹس لیتے ہوئے کسی فرض شناص اور ایماندار انسپکٹر کو تھانہ سوہاوہ میں تعینات کریں تاکہ جرائم کنٹرول میں ہو سکیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]