سوہاوہ میں خاوند مبینہ طور پربیوی کے ہاتھوں قتل

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی) گیارہ بچوں کا باپ بیوی،سالے اور بیٹوں کے ہاتھوں قتل تفصیلات کے مطابق محمد ایوب نے بٹگرام سے محنت مزدوری کرنے کے لئے سوہاوہ میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جس کے تین بیٹے اور گیارہ بیٹیاں تھیں جبکہ کافی دنوں سے محمد ایوب اپنے گھر والوں سے ناراض ہو کر غوری ٹاؤن کے مالک راجہ علی اکبر کے ڈیڑے پر ہی رہ رہا تھا چند دن قبل راجہ علی اکبر نے محمد ایوب کی صلح اپنی بیوی اور بچوں سے کرائی، گزشتہ رات محمد ایوب جب کام پر نہ گیا تو اس کے گھر آکر دیکھا گیا تو محمد ایوب مردہ حالت میں جبکہ اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی گلشن شدید زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی ،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا گیا جہاں زخمی گلشن کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ محمد ایوب کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا لگتا ہے قریبی ذرائع کے مطابق محمد ایوب نے کافی عرصہ قبل اپنے سالے کو قتل کیا تھا ،اس لئے بیوی نے اپنے بھائی اور بچوں کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا تاہم ملزمان واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایچ آئی یو یونٹ نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں