جہلم لائیو( احسن وحید) سوہاوہ میں دکانداروں کو پرائس کنٹرول کے نام پر بھاری جرمانے ،انتظامیہ نااہلی چھپانے کے لئے غریب دکانداروں پر برس پڑی غریب دکاندار کوپانچ ہزار کے بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے ٹماٹروں اور مرغی کی قیمت فروخت میں اضافے پر غریب دکانداروں کو قربانی کا بکرا بنا لیا انتظامیہ منڈی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے دکانداروں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگی ہفتہ کے روز غریب دکانداروں کو بھاری جرمانے کر کے ڈپٹی کمشنر کو سب اچھا ہے کہ رپورٹس بھیج دی گئیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سوہاوہ میں سبزی اور فروٹ کی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے دینہ جہلم اور گوجرخان کی منڈیوں سے اشیائے خوردو نوش خرید کر لاتے ہیں دکانداروں کاکہنا ہے کہ ٹماٹروں کی قیمت خرید ایک سو ستر روپے کلو ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی گھر بیٹھے ہی صبح ریٹ لسٹ تھما دیتی ہے ایک سو ستر روپے خرید کر سرکاری ریٹ ایک سو دس روپے فی کلو پر فروخت ممکن نہ ہے جبکہ جس دکاندار کی دکان پر کل پچیس سو روپے کا سامان ہو اسے پانچ ہزار کا جرمانہ سر سر ظلم اور نا انصافی ہے ۔دکانداروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب دکانداروں پر جرمانے کے بجائے منڈیوں میں ریٹ پرکنٹرول کروایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے مقامی دکانداروں نے ایم پی اے راجہ اویس خالد مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور سوہاوہ میں سبزی اور فروٹ منڈی کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ دکاندار دور دراز سے خریداری کرنے کے بجائے اپنے شہر سے خریدار ی کر کے مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردو نوش فروخت کر سکیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]