جہلم لائیو(احسن وحید):مقامی نمائندوں کی نا اہلی عید کے تینوں دن شہری بجلی کی فراہمی سے محروم تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس سوہاوہ کے ایس ڈی او نے حکومتی دعووں کی دھجیاں اڑا دیں عید کے پہلے روز شام چار بجے دوسرے روز صبح آٹھ سے شام چھ بجے اور تیسرے روز صبح دس سے رات بارہ بجے تک کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کر کے سوہاوہ اور گردو نواح کے شہریوں کی عید بد مز ہ کر دی سوہاوہ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری وحید بشارت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کے باعث اداروں میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے جس جماعت کے وزیر اعظم پر اربوں روپے کی کرپشن ہو اس جماعت کا اداروں پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے سوہاوہ شہر کی بد قسمتی ہے کہ اسے سیاسی نابالغ نمائندہ ملا جو کہ ایس ایچ او کا نام تک معلوم نہ ہو وہ شہریوں کے مسائل کیسے حل کروا سکتا ہے انہوں نے کہا ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد ابھی سیاسی نابالغ ہے جس کی وجہ سے ایس ڈی او سوہاوہ نے شہریوں کو عید پر لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا انہوں نے کہا کہ یہ کیسا فالٹ ہے جو عید کے تینوں دن چوبیس چوبیس گھنٹے رہا ہے اول تو سوہاوہ میں بجلی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہوتی ہی نہیں اور جو ہوتی ہے اس کی حالت یہ ہے کہ وولٹیج سو سے بھی کم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں کرپشن کنگز اور اس کے حواریوں کو کلین سویپ کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]