سوہاوہ میں لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

جہلم لائیو( احسن وحید ) سوہاوہ لوڈ شیڈنگ انتہا ء کو پہنچ گئی دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا شہری بلبلا اٹھے ، ایس ڈی او گلگت میں چھٹیاں گزارنے چلا گیا تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا جبکہ مسلسل چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زگی مفلوج ہو کر رہ گیا انتظامیہ سرکاری جرنیٹر اور ڈیزل پٹرول کے مزے لینے لگی جبکہ منتخب نمائندے راولپنڈی اسلام آباد تک محدود مسلسل چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ٹیلرنگ اور دیگر کاروبار کرنے والوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ایس ڈی او سوہاوہ بھی چھٹیاں گزارنے گلگت چلے گے ہیں ۔ سوہاوہ واپڈاآفس کا نمبر یاتو کوئی اٹھاتا ہی نہیں یا پھر مسلسل مصروف ملتا ہے دفتر میں بھی عملہ زیادہ تر غائب ہی رہتا ہے لوڈ شیڈنگ کے متعلق دریافت کریں تو جواب ملتا ہے ایس ڈی او سے رابطہ کریں اور اگر ایس ڈی او سے رابطہ ہو جائے تو وہ موصوف لوڈ شیڈنگ کو فورس کا نام دے کر جان چھڑا لیتے ہیں ۔ متعدد علاقوں میں ٹرانسفار چھ دنوں سے اتارے ہوئے ہیں اور نہ لگانے کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ واپڈا کے پاس کوئی سرکاری ورکشاپ نہیں ہے پرائیوٹ ورکشاپ میں مرمت کے لئے ٹرانسفارمر بھیجا ہوا ہے ۔عوامی اور کاروباری حلقوں نے آئندہ ایک دو روز میں شہر کو جام کرنے اور واپڈا آفس کے گھیرا و کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں سولہ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں