جہلم لائیو ( احسن وحید) ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ڈیس ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ اوتھانہ سوہاوہ کا جہلم پولیس اور سوہاوہ الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق نوجوانوں اور پولیس میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے جہلم پولیس اور سوہاوہ الیون کے درمیان ایک دلچسپ میچ کا انعقا د کیا گیا جس میں ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی اور اے ایس پی شعیب نے خصوصی طور پر شرکت کی
ریلوے گراونڈ میں میچ کا آغاز شام چھ بجے ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرنی نے بیٹنگ کرتے ہوئے کیا جہلم پولیس کی کپتانی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی انسپکٹر خالد عباسی نے کی جبکہ سوہاوہ الیون کی کپتانی راجہ سکندر جیلانی نے کی سوہاوہ الیون نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں 114رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں جہلم پولیس نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا اور سوہاوہ الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعدمیچ چودہ رنز سے جیت لیا
۔میچ دیکھنے کے لئے سوہاوہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ڈی پی او جہلم ، اے ایس پی جہلم، ڈی ایس پی سوہاوہ ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کے علاوہ چیئر مین وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ ، امیتاز احمد بھٹی ، راجہ غلام کیانی، راجہ تنویر پنوار ، شفیق بٹ اور دیگر شامل تھے میچ کی کمنٹری کے فرائض راجہ جاوید کیانی نے سر انجام دیے بہترین بیٹنگ اور باولنگ کرنے والوں کو مہمان خصوصی کی جانب سے خصوصی نقد انعامات بھی دیے جاتے رہے جبکہ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے گئے ۔ اے ایس پی جہلم شعیب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نمائشی میچیز کا مقصد نوجوانون کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہے اور انہیں منشیات اور دیگر جرائم سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور بہت جلد جہلم پولیس اور سوہاوہ کی ٹیم کے درمیان ایک کبڈی کے شاندار میچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔