جہلم لائیو( احسن وحید ) وولٹیج بہتر کرنے کے لئے لگایا گیا ٹرانسفارمر کرپشن کی نظر ،تین ماہ کی لوڈ شیڈنگ کی اذیت کے باوجود سسٹم ٹھیک نہ ہو سکا ایس ڈی او ایک مہینہ سے غائب تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں لو وولٹیج کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لئے چودہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیتیس ہزار کے وی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی جبکہ گزشتہ روز ٹرانسفارمر کی انسٹالیشین کا کام مکمل ہوا لیکن جیسے ہی ٹرانسفارمر پر لوڈ ڈالا گیا ٹرانسفارمر نے چلنے سے انکار کر دیا اور وولٹیج ایک سو ستر سے کم ہو کر سو پر آ گے عوامی حلقوں نے سابق ایس ڈی او واپڈ ا کی کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے اعلیٰ احکام اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سابق ایس ڈی او واپڈا نے پرانا ٹرانسفارمر منگوا کر لگوایا ہے جس کو کسی انجنیئر سے چیک کروایا گیا جبکہ ایس ڈی او گزشتہ ایک ماہ سے چھٹی پر گھر گئے ہوئے ہیں ۔عوامی حلقوں نے مقامی ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہوڈنگ بورڈ ز پر مبارک باد کے بینرز کے ساتھ ساتھ وولٹیج کے مسئلے کو بہتر کرنے کے لئے کرپشن کی انکوائری کروائیں ۔اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دلوائیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]