جہلم لائیو: جہلم تحصیل سوہاوہ میں مراکز کی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام2016 ء اُردو ،انگریزی تقاریر پروگرام کا انعقاد .
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایلیمینٹری ونگ)بوائز اسکولز (کا مراکز کی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام2016 کے تحت اُردو ،انگریزی تقاریر کا مقابلہ گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول سوہاوہ میں منعقد ہوا.
تقریب میں سماجی شخصیات اور تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر ،پرنسپل ،گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ اور حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاوہ تھے ،تقریب میں راجا شعیب رزاق نے بھی شرکت کی۔
اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ اورپرائیویٹ اسکولز کے طلبانے شرکت کی۔ادبی مقابلہ کی ابتدا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوئی جس کی سعادت یاسر عرفات، ہیڈ ماسٹر،گورنمنٹ پرائمری اسکول،پکھوال نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، تحصیل سوہاوہ نے سر انجام دئیے۔ پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،تحصیل سوہاوہ نے ادبی پروگرام اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے میں شامل ہونے والے طلباکی حوصلہ افزائی کی اور انھیں زندگی کے ہر میدان میں بھرپور محنت کرنے اور نام کمانے کی نصیحت کی۔
طلبا نے اس ادبی اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تمام ججز نے رزلٹ بنانے میں انصاف اور شفاف تقاضوں کو بروئے کا ر لایا اور ایمانداری سے رزلٹ کوپایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ادبی پروگرام اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے کو کامیاب بنانے پر محمد ضیاء فاروق،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسوہاوہ،چودھری محمد رشید،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈومیلی، محمد شکیل چودھری ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر گتر،راجا ارسلان ظفر،ہیڈ ماسٹر،گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول سوہاوہ اور تحصیل سوہاوہ کے تمام ہا ئی اسکولز،ایلیمینٹری اسکولز،پرائمری اسکولز کے سربراہان ادارہ کا شکریہ اداکیا۔
خصوصی مبارکباد کے مستحق سرمظہراقبال شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ ۔ایلیمینٹری ایجوکیشن) ضلع جہلم ہیں، جنھوں نے اپنے قیمتی آراء سے نوازا۔تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاو ہ اور ڈاکٹر اسد نعیم منوچہرنے شریک ہونے والے طلبا کو حتمی رزلٹ بتایا÷
مراکز لیول پر پوزیشنز لینے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر نے گورنمنٹ پرائمری اسکول جھنگ کھوکھراں کے طالب علم کو نقد انعام سے نوازا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم منوچہرنے اپنے خطاب میں طلبا کو نظم و ضبط کی اہمیت اور اس پر کاربند ر ہنے کی خصو صی تاکید کی اور کہاکہ جو قومیں نظم و ضبط کھودیتی ہیں ان کی ہوا اُکھڑ جاتی ہے اور وہ حرفِ غلط کی طرح مٹ جاتی ہیں حال کو سنبھالنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل ہمارا استقبال کر سکے۔اور ہم کامیابی کی طرف گامزن ہو سکیں۔ادبی پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کے ادبی مقابلہ جات سے نایاب ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ہم جس قدر جلد اپنی تعلیمی دنیا کو بہتر بنائیں گے اتنی ہی سرعت سے ہم ترقی کی منزلوں میں قدم رکھ سکیں گے۔آج کی نسل، کل کی قوم ہے۔اگر یہ بدیانت اور نالائق ہوگی تو ہمارا مستقبل بھی تاریک اوربھیانک ہوگا۔ہمیںآج کو سنبھالنا ہے تا کہ ہم کل کے وارث بن سکیں،مستقبل اسی کا ہے جس کا حال تابندہ اور روشن ہے۔